July 26, 2025

Logo

نیوز فلیش : باجوڑ میں تحریک نفاذ شریعت محمدی ( تور پٹکی ): پس منظر ، ابتداء ، جنگ کے نقصانات اور اثرات افغان مہاجرین کی وطن واپسی؛ خدشات اور طالبان حکومت کے اقدامات

اسلام آباد پر داعش خراسان کی دستک، سکول کے طالب علم عسکریت پسند تنظیموں میں کیوں شامل ہو رہے ہیں؟

شائع | August 29,2023

افتخار فردوس , احسان اللہ ٹیپو محسود

اسلام آباد پر داعش خراسان کی دستک، سکول کے طالب علم عسکریت پسند تنظیموں میں کیوں شامل ہو رہے ہیں؟ image

نوٹ :اس تحریر میں صحافتی اقدار اور قانونی پہلوئوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کچھ کرداروں کے نام تبدیل کیے گئے ہیں)۔

’ہم آ رہے ہیں۔‘ داعش خراسان کی جانب سے اپریل 2023ء میں جاری کیے گئے اس ویڈیو پیغام نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکام کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ اس ویڈیو پیغام میں اسلام آباد کے مرکز میں قائم دو اہم ترین مقامات سرینا ہوٹل اور پولیس سہولت مرکز کی فلم بندی کی گئی تھی۔